خبردار ،آن لائن بینکنگ ، اے ٹی ایم ، کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے ہوشیار

آن لائن بینکنگ،اے ٹی ایم،کریڈٹ کارڈز،،سٹی42
کیپشن: Atm machine,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)خبردار ہوشیار ، آن لائن بینکنگ ، اے ٹی ایم ، کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے ہوشیار،ہیکرز ، بینکنگ کرائم میں ملوث افراد نے لاہور کو سب سے زیادہ ہدف بنا لیا۔
سائبر کرائم ونگ کو فنانشل کرائم کی رواں سال 22 ہزار سےزائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،ایف آئی اے نے رواں سال صرف 253 فنانشل کرائم کے مقدمات کا اندراج کیا۔ ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق 363ملزمان گرفتار ہو سکے،سب سے زیادہ فنانشل کرائم بینک تفصیلات فراہم کرنے کے بعد ہوا۔ اے ٹی ایم مشین ، کریڈٹ کارڈ ہیکنگ کی لاہور میں 7 ہزار 308 درخواستیں موصول ہوئے۔ایف آئی اے کے مطابق لین دین اور انعام کے لالچ بھی فنانشل کرائم کی بڑی وجہ بن گئے۔