ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف اور حمزہ سےمتعلق عدالت سے اہم خبر

Hamza Shahbaz, Shahbaz Sharif
کیپشن: Hamza Shahbaz, Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسپیشل سنٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خصوصی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے۔ان کے وکیل امجد پرویز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اور حمزہ کی طبیعت ناساز ہے۔

کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جج نے استفسار کیا کہ اسلم نامی گواہ نے بھی بیان قلمبند کروایا ہے؟ وکیل نے کہا تفتیشی افسر نے گواہوں کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی.