ملالہ یوسف زئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئیں

Malala Yousafzai
کیپشن: Malala Yousafzai
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر دادو روانہ ہوگئیں، اس موقع پر انہیں دادو و اطراف کے علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس وقت ضلع دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جوہی کے دورے پر ہیں۔جوہی کے سیلاب زدہ علاقے چھنڈن دیھ میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ سیلاب متاثر خواتین نے انہیں کیمپ میں خوش آمدید کیا، ملالہ نے کیمپ میں خواتین سے بیٹھ کر ان کے مسائل سنے اور انہیں حوصلہ دیا۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرخواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس مشکل وقت کا بہادری سے مقابلا کر رہی ہیں، آپ بہادر خواتین ہیں۔وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے ملالہ یوسف زئی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی بہت سارے علاقوں میں پانی موجود ہے، پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ12000 اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے جس پر ملالہ یوسف زئی نے تشویش کا اظہار کیا۔ سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور سماجی کارکن اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے بھی موجود ہیں۔