ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف دیدیا

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ 

  احتساب عدالت میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت  ہوئی، جس میں وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں، اسحاق ڈار کو آج کی پیشی سے معافی دی جائے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔