ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی حالات بہتر ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟اسحاق ڈار نے بتادیا

Minister of Finance
کیپشن: Minister of Finance
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پچھلے چار سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ 

ایک انٹرویو  میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے، پچھلے 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔