ویب ڈیسک: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔۔۔چین میں اچانک دوڑ کرسڑک عبور کرنیوالا بچہ تیز رفتار ہارویسٹر کی زد میں آکر بھی بچ نکلا۔
اس بات میں کوئی شک نہیں جب موت کا وقت مقرر ہو کوئی بھی شخص اس سے بچ نہیں سکتا، لیکن قدرت کے معجزے آج بھی ہورہے ہیں۔ ایسا ہی ایک خوبصورت واقعہ چین کے بوزہاؤ صوبے میں پیش آیا جہاں ایک بچہ کھیلتے ہوئے اچانک دوڑ کر سڑک پر چلا گیا اور تیزرفتار ہارویسٹر کی زد میں آگیا۔
بچے کے والدین موقع پر موجود ہونے کے باوجود بے بس نظر آئے تاہم ہارویسٹر کے ہٹتے ہی جب انہوں نے بچے کو اٹھایا تو قدرت خداوندی دیکھ کرحیران رہ گئے کہ بچے کو معمولی خراشوں کے علاوہ کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی نے محفوظ کرلی تاہم کسی صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔