(ویب ڈیسک) اداکار نواز الدین صدیقی نےبھارتی فلم انڈسٹری کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔ ان کا کہنا ہے نسل پرستی بالی ووڈ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں اقرباء پروری نہیں بلکہ نسل پرستی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
یہ بات انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں کہی، نواز الدین صدیقی نے اپنی فلم ’سیریس مین‘ کی معاون اداکارہ اندرا تیواری سے متعلق نواز کا کہنا تھا کہ سدھیر نے اندرا کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا، میں خوش ہوں گا اگر انہیں دوبارہ کسی فلم کے لیے مرکزی کردار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں نسل پرستی کے خلاف کئی سالوں تک لڑتا رہا ، مجھے امید تھی کہ سانولی رنگت والی اداکارائیں بھی ہیروئین بنتی ہیں جو کہ بہت اہم ہے۔
نواز الدین نے کہا کہ کئی سالوں تک مجھے بھی قد چھوٹا ہونے کے باعث مسترد کیا جاتا رہا ۔ کئی دیگر اداکار بھی ہیں جنہیں اس تعصب کا سامنا ہے۔