ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری نے جب آئی فون کا ڈبہ کھولا تو کیا نکلا؟ ویڈیو دیکھیں

Fraud with man on Ecommerce Website, video viral
کیپشن: Fraud with man on Ecommerce Website
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:     کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ آپ نے آن لائن ای کامرس ویب سائٹ پر کوئی چیز آرڈر کی ہو اور آپ کو اپنی من پسند چیز نہ ملی ہو؟ کبھی اس کے سائز کا مسئلہ تو کبھی اس کی کوالٹی ویسی نہیں ہوتی جیسی اشتہارات میں دکھائی گئی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بھارت میں  آن لائن ای کامرس ویب سائٹ  پر آرڈر کرنے والے  ایک شخص کے ساتھ   عجیب واقعہ پیش آیا۔ جب اس شخص نے  آن لائن ای کامرس ویب سائٹ "فلپ کارٹ" سے  آئی فون 12 آرڈر کیا تو اس کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔ سمرن پال سنگھ نامی شخص نے آئی فون 12 کے ڈبے کو کھولا تو اس سے 5،5 روپے کے 2 صابن نکلے۔

سمرن پال سنگھ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس سارے واقعے کی ویڈیو بنائی تھی جو کہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ سمرن پال سنگھ بھی ڈبے سے آئی فون کی جگہ صابن نکلنے پر حیران ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ کو بھارت میں قابل اعتماد مانا جاتا ہے مگر اس واقعہ پر لوگ حیران ہیں۔

سمرن پال سنگھ نے ویب سائٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈیلیوری سروس کمپنی سے بات چیت کے بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی۔کمپنی نے اس آرڈر کو منسوخ کر کے رقم سمرن پال سنگھ کے اکاؤنٹ میں بھیج دی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں جن میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے آن لائن خریداری کر رہے ہیں مگر ان کے ساتھ کبھی ایسا کچھ نہیں ہوا جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار ایسا بھی ہو جاتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر