راؤ دلشاد حسین: شکایت تحقیقات میں عدم تعاون پر نیب لاہور کا طاہر خورشید کے خلاف شکایت کی تحقیقات کو انکوائری میں تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔
سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب طاہر خورشید المعروف ٹی کے کی نیب طلبی پر عدم تعاون کا معاملہ طاہر خورشید کے اثاثہ جات کیس میں عدم تعاون پر نیب حکام کا سخت نوٹس۔ زرائع کے مطابق نیب لاہور کا طاہر خورشید کیخلاف شکایت کی تحقیقات کو انکوائری میں تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا گیا.
طاہر خورشید کے خلاف عدم تعاون کی شکایت پر نیب لاہور نے کمپلینٹ ویری فکیشن کو انکوائری میں منتقل کرنے کی ضروری کارروائی کا آغاز کردیا۔نیب لاہور کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری کو 8 جولائی، 10 اگست اور 11 اکتوبر کو طلبی کا پروانہ جاری کیا گیا۔
طاہر خورشید دو مرتبہ پیش ہوئےلیکن مطلوبہ سوالوں کے جواب نہیں دئیے، طاہر خورشید گزشتہ روز نیب طلبی کے باوجود بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔