ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
کیپشن: Broiler
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کر دی گئی،گزشتہ روز بھی گوشت کی قیمت میں چھ روپے فی کلو کمی کی گئی  تھی آج  بھی برائلر 9 روپے فی کلو مزید سستا کر دیا گیا جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 345 روپے فی کلو ہو گیا۔

زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 230 اور پرچون ریٹ 238 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 160 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 680 روپے رکھا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام اور مزید کمی کے لئے اقدامات کرے کیونکہ اب سستا پروٹین بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔