ویب ڈیسک: آریان خان کو نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی 4 دفعات سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔
یادرہے آریان خان پر این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت بڑا الزام استعمال کی غرض سے منشیات اپنے قبضے میں رکھنا، اور اسکی خریدوفروخت ہے اور ان کی سزائیں ہلکی پھلکی ہیں اس کا انحصار برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار پر ہے۔ آریان خان سے ابھی تک بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے منشیات برآمدگی کا الزام نہیں لگایا تاہم اس کے دوست ارباز مرچنٹ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران اس کے جوتے میں چھپائی گئی پانچ گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔
این ڈی پی ایس ایکٹ 1985کے تحت 100 گرام سے کم چرس '' تھوڑی مقدار'' ہے۔ اور '' تھوڑی مقدار'' میں برآمد ہونے والی چرس اور دیگر منشیات جیسے کوکین، ہیروئن، افیون، مارفین اور آئس وغیرہ کی قبضے میں پائی جانے کی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت سزا زیادہ سے زیادہ ایک سال قید بامشقت یا 10 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح کوکین ، ہیروئن ، مارفین اور آئس استعمال کرنے کی سزا ایک سال قید بامشقت یا 20 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔ جبکہ چرس اورافیون استعمال کرنے کی سزازیادہ سے زیادہ چھ ماہ قید یا دس ہزار روپے جرمانہ یا دونو سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔
آریان خان چونکہ اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ چار سال سے چرس استعمال کررہے ہیں اس طرح وہ منشیات کےعادی ہوئے اور منشیات کے عادی شخص کے لئے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 میں سہولت فراہم کی گئی ہے کہ ا گر وہ رضاکارانہ طورپر علاج پرآمادہ ہو تو اسےکسی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور اسے علاج کی غرض سے کسی اصلاحی ادارے میں داخل کرایا جائے گا۔