ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج ،روڈ بلاک کرنے والے ملازمین کیلئے بری خبر

private employee protest in pakistan
کیپشن: private employee protest in pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  احتجاج کر کے روڈ بلاک کرنے والے سرکاری ملازمین اور غیر سرکاری افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹس میں انتشار پسندلکھا جائےگاجبکہ سرکاری محکموں کو سرکاری ملازمین کیخلاف  محکمانہ کاروائی کرنے کیلئے  بھی پولیس مراسلے لکھے گی۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور پولیس کی جانب سے احتجاج اور روڈ بلاک کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری افراد کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا،پولیس حکام کے مطابق روڈ بلاک کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والوں کے کریکٹر سرٹیفکیٹس میں  انتشار پسند لکھا جائے گا جس سے وہ بیرون ممالک سفر اور سرکاری نوکریوں میں بھی مشکلات پیدا ہوں گی ۔

ڈی آئی جی سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف انکے محکموں کو بھی محکمانہ کارروائی کیلئے  لکھا جائےگا ۔ ڈی آئی جی سہیل چودھری  نے کہا کہ روڈ بلاک کرنے والوں کی ویڈیوز کی مدد سے شناخت کر کے نامزد مقدمات درج ہونگے ،روڈ بلاک کر کے شہریوں کو پریشان کرنے کا کسی کو اختیار نہیں دیا جائے گا ، احتجاج حق ہے لیکن کسی دوسرے کے لیے مصیبت کا باعث نہیں بننے دیں گئے۔