(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، شرمیلا نے اس ٹویٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔
Together forever Papa.. your heart will beat with mine… إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/jbE1P6fbTm
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) October 12, 2021
واضح رہےکہ شرمیلا فاروقی سابق صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص سلمان فاروقی کی بھانجی ہیں، شرمیلا فاروقی نے اپنی کمائی بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ ٹیکنالوجی ایڈمسن انسٹی ٹیوٹ ، کراچی سے حاصل کی اور قانون کے مضمون میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی، شرمیلا فاروقی وال اسٹریٹ کے ایک سابق سرمایہ کار بینکر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مشیر ہشام ریاض شیخ سے رشتہ ازواج میں منسلک ہیں۔