سٹی42: پی سی بی کا قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے انعامی رقم کا اعلان، قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے لئے چھ ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیاگیا اور زمبابوےکرکٹ بورڈکےسکیورٹی وفد نےسول سیکرٹریٹ کادورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا، قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے لئے چھ ٹیموں کے کپتانوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیاگیا اور دوسری جانب زمبابوےکرکٹ بورڈ کےسکیورٹی وفد نےسول سیکرٹریٹ کادورہ کیا۔
قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں بیس لاکھ روپے کے انعامات تقسیم ہوں گے، فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، وکٹ کیپراور باؤلر کو 50،50 ہزار روپے بطور انعام ملیں گے، پی سی بی کے مطابق قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ناردرن کی ٹیم کے کپتان عمیر مسعود ،بلوچستان کی کپتانی عظیم گھمن ، سنٹرل پنجاب کی قیادت محمد سعد، سندھ کی کپتانی سیف اللہ بنگش جبکہ خیبرپختونخوا سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض مہران ابراہیم سرانجام دیں گے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈکے5 رکنی سکیورٹی وفد نےپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔سیف سٹی حکام نے سکیورٹی سے متعلق امور پربریفنگ دی، زمبابوےکرکٹ بورڈکےسکیورٹی وفد نےسول سیکرٹریٹ کادورہ بھی کیا، ڈی سی لاہوراورایس ایس پی آپریشنزنے وفد کو سکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی۔
دوسری جانب عاشق حسین قریشی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور بادشاہ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، آفتاب قرشی کارپوریٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور ٹیکس بار نے غنی سرامیکس کو 99 رنز سے شکست دے دی۔