ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے کورونا سے بچاؤ کیلئے نئے احکامات جاری

سرکاری ملازمین کیلئے کورونا سے بچاؤ کیلئے نئے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ملک بھرمیں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پرپی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تمام دفاتر کےلیےنئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ تمام افسر وملازمین کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے تمام دفاتر کے لیےنئےایس او پیز جاری کردیئے ہیں، ایس او پیز کے مطابق دوران ڈیوٹی تمام ملازمین ہاتھ ملانےاور گلےملنےسے اجتناب کریں گے  تاہم بخار، کھانسی اور نزلہ و زکام کی صورت میں سماجی فاصلہ رکھیں گے -

اجلاس اور میٹنگز ویڈیو کانفرنس اور موبائل فونز کے ذریعے کی جائیں گی جبکہ تقریب لازمی ہو تو اس کا انعقاد سماجی فاصلے کے تحت کیا جائے گا- دفاتر کی حدود میں موجود لفٹ میں داخلہ فیس ماسک سے مشروط کیا جائے گا اوردفاتر میں وزیٹرز کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا لیکن اہم اور ضروری معاملات میں وزیٹرز کو انچارج کی اجازت سےداخل کیا جائے گا جبکہ تمام اسٹیشن، سیکشن، ڈیپارٹمنٹ کے انچارج پہلےخود ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے اور سٹاف کو عملدارامد کرنے کی تاکید کریں گے ، خلاف ورزی کرنے والے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
 دوسری جانب  گزشتہ روز لاہور میں ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے پر متعدد دکانیں اور جمزکو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز شادی ہالوں، شاپنگ مالز کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer