جنت مرزا نےٹک ٹاک صارفین کو نیا مشورہ دیدیا

جنت مرزا نےٹک ٹاک صارفین کو نیا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حال ہی میں ٹک ٹاک پر 1 کروڑڈ فالوورزحاصل کرنے والی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کو نیا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ دے دیا،   ٹک ٹاک بندہونے پرفیصل آبادکی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے ایک اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک پوسٹ کی، انہوں نے اس کے ذریعے صارفین کو اہم پیغام دیا، جنت مرزا کا کہنا تھا کہ ’ وی پی این استعمال نہ کریں۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی شیئر کی گئی پوسٹ میں مزید کہاکہ اگر آپ وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کریں گے تو آپ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔

پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے بند ہونے پر ٹک ٹاکرز نے اس ایپلیکشن کو استعمال کرنے کا دوسرا راستہ وی پی این (VPN) نکالا ہے جس کے ذریعے وہ پابندی کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل اپیلیکیشن ٹک ٹاک پر نامناسب مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو ملک بھر میں غیر معینہ مدت تک مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا  کہ ملک بھر کے مختلف حلقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر نامناسب مواد کے حوالے سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں جس پر پی ٹی اے نے ٹک ٹک پر پابندی عائد کی گئی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی انتظامیہ نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو متنازع اور غیرمناسب مواد ہٹانے کے لیے متعدد بار کہا اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں اور اس حوالے سے ایپ انتظامیہ کو وقت بھی دیا گیا تاہم وہ ہمیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer