سکول سربراہان سمیت اساتذہ پربڑی پابندی لگادی گئی

سکول سربراہان سمیت اساتذہ پربڑی پابندی لگادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر حاضری کےبعد ذاتی کاموں کے لئےباہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی، سکول سربراہان پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا،احکامات کی خلاف ورزی پرمتعلقہ اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کےمختلف سرکاری سکولوں میں حاضری کےبعد اساتذہ کا ذاتی کاموں کے لئےسکولوں سے غائب ہونے کے معاملہ پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےایم ایزکی رپورٹ کا نوٹس لے لیا،ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کےبغیر اجازت باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔

اساتذہ کو ذاتی کام کے لئےسکول سے باہر جانے سے قبل اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا،ایجوکیشن اتھارٹی کےمطابق خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ٹیچرز کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی،سکینڈری سکول ایسوسی ایشن کے صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کا سکول کےاوقات کار میں اساتذہ کے بلاوجہ سکولوں سے باہر نکلنے پرپابندی لگانا احسن اقدام ہے،اس سےسکولوں میں معیارتعلیم بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پر بھی پابندی عائد کردی۔سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں پر پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاتھا، نوٹی فکیشن کے مطابق ترقیوں، باہمی تبادلوں، بیواؤں اور انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں پر پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن نے2008-2009 پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والے کمپیوٹر ٹیچرز کو مستقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی، مراسلے کے ذریعے 5 ہزار سے زائد کمپیوٹر ٹیچرز کو فائدہ پہنچے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer