محکمہ تعلیم کا اساتذہ کو ترقیاں دینے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم کا اساتذہ کو ترقیاں دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض) محکمہ تعلیم کا پی ایچ ڈی اساتذہ کو بطور ایجوکیشن آفیسر گریڈ 17 میں ترقیاں دینے کا فیصلہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی ایچ ڈی اساتذہ کو ترقیاں دینے کے حوالے سے 29 اکتوبر کو مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

محکمہ تعلیم حکام کے مطابق پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کو ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔ پرموشن ان اساتذہ کو دی جائیں گی جن کی پی ایچ ڈی کےساتھ مدت ملازت چار سال ہوچکی ہے۔ سکول ایجوکیشن نے پی ایچ ڈی اساتذہ کو بطور ایجوکیشن آفیسر ترقیاں دینے کے حوالے سے 29 اکتوبرکو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں ڈی پی آئی سکینڈری، ڈی پی آئی ایلیمنٹری، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور اساتذہ یونین کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے بعد بطور ایجوکیشن آفیسر ترقیاں دینے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔