علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہے کہ لانگ مارچ نکالنا ہے تو غربت، جہالت اور بے روزگاری کے خلاف نکالیں، صحت و تعلیم کی بہتری کے لیے مارچ نکالا توخود جائیں گے، تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا قلع قمع کر دیں گے۔
اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایوان اقبال میں تکریم اساتذہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے خصوصی شرکت کی، صوبے بھر سے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، تقریب میں اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے خطاب کے دوران آزادی مارچ کا بھی ذکرکر دیا، کہا کہ غربت و جہالت کے خاتمےصحت اور تعلیم کی بہتری کےلئے لانگ مارچ نکالنا ہوگا۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کے سر کا تاج ہیں، آج وہ اس مقام پراساتذہ کی وجہ سے ہی ہیں، اساتذہ کے مسائل کے خاتمے اور تعلیم کی بہتری کے لیے حکومت کاوشیں کررہی ہے۔
وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں مسائل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اساتذہ رٹا سسٹم سے نجات دلائیں، تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو انعامات بھی دئیےگئے۔