(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے جھنگ سے رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک رانا شہباز احمد خان اور چین کی کاروباری شخصیات کے وفد نے بلال چیمہ کی قیادت میں ملاقات کی۔
گورنر پنجاب نےچین کی کاروباری شخصیات کی پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں 20 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی خواہش کو سراہا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے بھر سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہترین مارکیٹ ہے اور پاکستان کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں چھ اصلاحات کیساتھ پاکستان دنیا کے اولین 20 اصلاح کار ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروبارشروع کرنیوالے بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔