لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، لیسکو کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، لیسکو کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: City42 - Laodshedding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ڈے پر قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی مینجر آپریشن زاہد ابراہیم کو ضمنی انتخاب میں فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں لیسکو نے بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ جن میں 124 اور 131 شامل ہیں۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 اور 65 کے علاقوں میں بھی بجلی بند نہیں کی جائے گی۔

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے سٹی 42 کو بتایا کہ پولنگ سٹیشنز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔ پولنگ ڈے پر آپریشن ونگ کی مختلف ٹیمیں فرائض انجام دیں گی جو ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer