ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

Saudi Crown Prince meets with PAkistani Prime Minister, Saudi Crown Prince, Mohammad Bin Salman, Anwar ul Haq Kakar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

 نگران وزیر اعظم نے سعودی دارالحکومت ریاض میں غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ اورمغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 انہوں نے محصوربے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اورسفاکیت روکنے کیلئے فوری طورپرعالمی تعاون میں تیزی لانے کی ضرروت پرزوردیا۔نگران وزیراعظم نے فلسطین کاز کیلئے سعودی عرب کی کاوشوں کی تعریف کی۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امورپربھی تبادلہ خیال کیا اورباہمی اقتصادی شراکت داری کیلئے پاکستان اورسعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔