ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کےلیے فوجی دستوں کی فرض کی ادائیگی کو سراہا اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور آمد پرکورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےلاہور گیریژن انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح بھی کیا اور خصوصی بچوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
آرمی چیف نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی لیجنڈز سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں نمایاں مقام کے لیے سازگار ماحول اور سہولیات کی فراہمی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےلاہورکور اورپاکستان رینجرزپنجاب کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی، آرمی چیف نے الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کے لیے فوجی دستوں کی فرض کی ادائیگی کو سراہا.