ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی، وجوہات سامنے آگئیں

Crown Prince Mohammed bin Salman's visit to Pakistan postponed
کیپشن: Muhammad Bin Salman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے جی 20 سمٹ کے باعث پاکستان اور دوسرے ایشیائی ممالک کا دورہ ملتوی کیا،محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا،محمد بن دسلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کی از سر نو تعین کے لیے ہوم ورک جاری ہے،محمد بن سلمان انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔

محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔سعودی ولی عہد نے 21 نومبر کو پاکستان سیمت مختلف ایشیائی ممالک کا دورے کا آغاز کرنا تھا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے اور مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer