ویب ڈیسک:انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل فٹ ہو گئے ہیں اور فائنل میں ان کی شرکت متوقع ہے۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ اور مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان انجری کے باعث بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے ہیں اور انہوں نے میلبرن میں پریکٹس سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا اور نیٹ پر بولنگ کرتے نظر آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک وڈ پاکستان کے خلاف فائنل میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ کرس جارڈن کو آرام دیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مارک ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 4 میچز میں 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔