ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

MQM
کیپشن: MQM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں پہلے ہی تاخیر کا شکار  بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، ہمیں بھی فریق بنا کر سنا جائے۔

درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور عدالت نے الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔