ویب ڈیسک:وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام آگیا۔
ذرائع کےمطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں بالکل خیریت سے ہوں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روبہ صحت ہوں ’انشا اللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔‘
وفاقی وزیرِ داخلہ و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کا اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام جاری۔
— Rana SanaUllah Khan (@PresPMLNPunjab) November 11, 2022
میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک اپ و پروسیجر کیلیے ہسپتال آیا تھا، انشاء اللّٰہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔ pic.twitter.com/JoXAhKEmNY
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں ہے اتوار تک گھر آجاؤں گا، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دو تین سال بعد چیک اپ ضروری ہوتا ہے کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں دل کی سرجری ہوئی تھی۔