ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹرافی کی جنگ لڑنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اتوار کے روز ہونے والا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔آئی سی سی نے فائنل میچ کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش 2 سے بڑھا کر 4 گھنٹے کردی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو میچ نہ ہوسکا تو ریزرو ڈے پر میچ دن 3 بجے شروع کیا جائے گا، میچ کو مکمل تصور کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کا کم از کم دس، دس اوورز کھیلنا لازمی ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرامید ہیں، تیس سال پہلے بھی اسی گراؤنڈ سے گرین شرٹس انگلش ٹیم سے ورلڈ کپ چھین چکے ہیں۔