ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم سرما میں نزلہ زکام ،گلے کی خراش سے بچنے کا انتہائی آسان طریقہ

Flu in Summer
کیپشن: Seasnal Flu
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تندرستی ہزار نعمت ہے بیما ریوں سے بچنے کے لئے جہاں بہتر خوراک کی ضرورت ہوتی ہے وہیں احتیاط اور بہت سے طریقے جو دیکھنے میں معمولی نظر آتے ہیں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

موسم سرما میں  نزلہ زکام، گلے کی خراشوں اور ناک منہ کی دیگر بیماریوں سے متعلق شکایات عام ہوتی ہیں لیکن معمولی سی احتیاط ہمیں ان تکالیف سے دور رکھی سکتی ہے ،پانی ہمارے جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے ،خاص طور پر صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ گرم پانی پینا اور عموماً دن کے کسی بھی حصے میں گرم پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں۔

 نیم گرم پانی پینے سے  اضافی وزن میں کمی ہے، گرم پانی جسمانی میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔ گرم پانی چربی والے ٹشوز کو توڑنے میں بھی معاون ہے جبکہ نزلہ زکام، گلے کی خراشوں اور ناک منہ کی دیگر بیماریوں میں کمی کرتا ہے۔ گرم پانی سے جسم میں جمع فاسد مادوں کا اخراج تیزی  اور ہاضمے کا نظام بھی بہتر ہوتا ہے  جبکہ پیٹ میں مروڑ یا قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

گرم پانی رگوں اور شریانوں میں جا کر ان کی صفائی کرتا ہے جس سے دوران خون تیز اور رواں ہوتا ہے، اس سے پورے انسانی جسم اور دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی جلد کے ٹوٹے پھوٹے خلیات کو مندمل کرتا ہے جس سے جلد چمکدار اور صاف ہوتی ہے جبکہ جھریاں پڑنے کی رفتار بھی کم ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں اس سے چہرے کی ایکنی میں بھی کمی آتی ہے۔