ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب میں ایک سیکنڈ کیلئے بھی سموگ نہیں ہوئی؛ صوبائی وزیر کا دعویٰ

Ministry for Environment Protection Punjab
کیپشن: Muhammad Rizwan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ لاہور کا آج کل جو کوالٹی انڈیکس دیکھا جارہا ہے مختلف ہے،ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا 134 ہے،دعویٰ کرتے ہوئے کہا پچھلے دو سال سےلاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ نہیں ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی  صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے سٹی 42 کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو سال سےلاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ نہیں ہوئی۔میں افسوس سے یہ کہنا چاہیوں گا اپنے ان دوستوں کو  کہ ان کو احساس نہیں ہے کہ ایئر کوالٹی مانیٹر زکو کیسے نصب کیا جاتا ہے، ہم ایک پلان شروع کرنے لگے ہیں جس میں ان کو ایجوگیٹ کیا جائے گا اور اس کی خصوصیات بارے بتائیں گے۔

آج ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا 134 جبکہ ٹاؤن ہال میں 192، ماڈل ٹاؤن میں 186 ہے،پروگرام کی میزبان نے بتایا کہ آج شہر کا کوالٹی انڈیکس 337 ریکارڈ کیا، ماضی میں لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آیا تھا، جواب میں صوبائی وزیر  نے کہا کہ  میں پورے وثوق سے کہا سکتا ہوں کہ  پچھلے دو سال سےلاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ نہیں ہوئی۔

ان کا کہناتھا کہ دھند بھی نہیں ہوئی اگر یہ نہیں ہوئی تو سموگ کا ہونا ناممکن ہے، پروگرام کی میزبان نے کہا کہ آپ کا محکمہ یہ دعویٰ کررہا ہے تو یہ جھوٹ نہیں ہوسکتا جس پر صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے مزید کہا کہ اس موسم میں چیزیں ساکن ہوجاتی ہیں آلودگی رہتی ہے جو کہ سردی کی وجہ سےپھیل نہیں سکتی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer