(رضوان نقوی)کاروباری برادری کیلئے ایف بی آر کی طرف سے بڑی خوشخبری،ٹیکس گزاروں کے 10کروڑروپے تک کے ریفنڈز دسمبر کے آخر تک ادا کرنے کیلئے زونل کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ناصر اقبال نے 5لاکھ روپے تک کے ریفنڈز فی الفور جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق نے کاروباری طبقہ کی مشکلات کے پیش نظر سال 2020 کے انکم ٹیکس ریفنڈزکی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
لاہور سمیت ملک بھر میں کاروباری طبقہ کے اربوں روپے کے ریفنڈز التواء کا شکار ہیں،چالانوں کی تصدیق کے بعد ریفنڈز کی رقوم ٹیکس گزاروں کے اکاونٹس میں بھجوائی جائیں گی۔