سیمی فائنل میں شکست؛ بابراعظم کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

Babar Azam, Saqlain Mushtaq and Matthew Hayden
کیپشن: Babar Azam
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)متحدہ عرب امارات ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنی ٹیم کے شاہینوں کا حوصلہ بڑھاتے اہم میٹنگ کی جس کی ویڈیو  تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہونے والا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار اننگز کھیلتے ایک اچھا ہدف دیا، شاہنیوں نے اس سنسنی خیز معرکہ میں آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیا، کینگروز نے مطلوبہ ہدف19 اوورز میں پورا کیا۔

میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میٹنگ میں بابراعظم کہہ رہے ہیں کہ دکھ سب کو ہے کہ ہم نے غلط کہاں کیا اور اچھا کہاں کرنا تھا اس بارے ہم میں سے کوئی نہیں بتایا گا لیکن اس سے ہم کو سیکھنا ہے، ہمارا یہ بنا ہوا یونٹ ٹوٹے نہ، کوئی کسی پر انگلی مت اٹھائے، ہم نے اچھا نہیں کھیلا۔

کپتان بابر اعظم کا کہناتھا کہ ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہم نے پوزٹیو بات کرنی ہے اور اس ہار سے سیکھنا ہے،دوبارہ ان چیزوں کو نہیں دوہرائیں گے، ان کا کہناتھا کہ ایک میچ ہارنے سے کوئی بھی نکلے نہیں اس یونٹ سے، تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش گیا،ہم نے کوشش جاری رکھنی ہے اور کوئی گرے نہ، ایک دوسرے کو اٹھاؤ اور انجوائے کرو۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer