ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ

ministry of finance pakistan
کیپشن: ministry of finance pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے سرکاری قرضوں میں تین سال کے دوران 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہونے کا انکشاف،مجموعی قرض 41 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ملک کے اندرونی وبیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی تفصیلات ایوان میں پیش ،وزارت خزانہ کی ایوان بالا میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں سات ہزار460ارب روپے ادا کر چکی ہے۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تین سال کے دوران سود کی مد میں 50 فیصد ادائیگی کی گئی۔ تین برسوں میں پاکستان کے اندرونی قرض میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔ جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرض 16 ہزار ارب تھے۔اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے۔

 تین سال میں ملک کے بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔ جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب تھا۔اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کرگیا۔ جون 2018 میں ملک پر مجموعی قرض 25 ہزار ارب روپے تھا۔ اگست 2021 تک ملک کا مجموعی قرض 41 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔