بڑھتی مہنگائی،پنجاب یونیورسٹی میں ملازمین کا احتجاج

punjab university
کیپشن: punjab university
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پنجاب یونیورسٹی میں ملازمین کا احتجاج ، پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین 25 فیصد ڈسپیریٹی الاوٴنس اور 44 فیصد ہاؤس ریکوزیشن کو 15 نومبر کو ہونے والے سنڈیکیٹ اجلاس کےایجنڈے میں   نہ  شامل کرنے پر احتجاج کر رہے ہیں ۔
 پنجاب یونیورسٹی میں ملازمین احتجاج کر رہے ہیں کہ کئی ماہ گزرنےکےباوجودپنجاب یونیورسٹی ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کی ادائیگی نہ کرکے سوتیلے پن کا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور 44 فیصد ہاؤس ریکوزیشن کو 15نومبر کی سنڈیکیٹ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا ۔

پنجاب یونیورسٹی کہ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ 25% ڈسپیریٹی الاونس اور%44 ہاوس ریکوزیشن کو فل فور ایجنڈے میں شامل کیا جائے اور ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں وگرنہ کوئی ملازم دفتری کام نہیں کرے گا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر مطالبات کی منظوری تک مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس اور 44 فیصد ہاؤس ریکوزیشن بڑھانے کا فوری نوٹیفیکیشن جاری کریں ورنہ ملازمین اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر بھی آئیں گے اور سیکریٹریٹ کا بھی گراؤ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔