ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 133 کا معرکہ، الیکشن جیتنے کیلئے ن لیگ کی حکمت عملی تیار

PMLN make strategy
کیپشن: PMLN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فصیح اللہ: این اے 133 کا ضمنی انتخابی معرکہ، ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لیے ن لیگ نے حکمت عملی تیار کرلی، آج سے ہر یوسی میں مرکزی دفتر کا افتتاح کیا جائے گا۔

این اے 133 کا ضمنی انتخابی معرکہ 5 دسمبر کو ہونے جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں 21 یونین کونسلز کی میٹنگز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ڈور ٹو ڈور کمپین کی ذمہ داری لیگی خواتین کارکنان کے سپرد ہیں، حکمت عملی کے تحت آج سے ہر یوسی میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا جائے گا۔

دفاتر کھولنے کا مرحلہ ختم ہوتے ہی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کمپین کےحوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، اب مسلم لیگ ن کی جانب سے مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے۔