ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پر آلودگی کے سائے مزید گہرے

weather update
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ،ایئرکوالٹی انڈیکس360ریکارڈ, نومبر کے آخری ہفتے میں بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور پہنچے گا.نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کے امکانات , محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محکمہ مو سمیا ت نے ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب، خیبرپختونخوا موسم سرد رہے گا۔  گلگت بلتستان میں کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے، آئندہ دنوں میں سردی کی شدت بڑھے گی۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب17فیصد ہے’۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں نے برف کی چاردڑ اوڑھ لی، سیاحوں کے لیے بھی انتباہ جاری ہوا ہے۔ ادھر کراچی میں بھی سردی کا احساس ہونے لگا ہے، صبح اور رات کے اوقات موسم سرد رہتا ہے، نومبر کے اختتام تک شہرقائد میں بھی ٹھنڈ بڑھ سکتی ہے۔