دھوپ سے جراثیم ختم، انوکھا فیس ماسک تیار

دھوپ سے جراثیم ختم، انوکھا فیس ماسک تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بھرتے ہوئے کورونا وائرس میں عوام کی مشکل حل کرنے کے لیے ایک ایسا ماسک بنا لیا گیا ہے جو دھوپ کی موجودگی میں کئی اقسام کے جراثیم سے ازخود پاک ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک برس سے کورونا وائرس ہماری زندگی میں ڈورے ڈالے ہوئے ہے، آنکھ مچولی کا یہ کھیل ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کبھی ایک لہر تو کبھی دوسری لہر، جس میں ماسک کا استعمال لازمی کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی جانب سے ماسک کو کافی حد تک استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ آلودگی کے باعث جلد ناقابل استعمال ہو جاتے ہیں لیکن خاص کپڑے سے بنا ایک ماسک دھوپ کی موجودگی میں کئی اقسام کے جراثیم سے ازخود پاک ہوجاتا ہے۔

وائرس اور بیکٹیریا کپڑوں پر چپک جاتے ہیں اور یہی معاملہ فیس ماسک کے ساتھ بھی ہوتا ہے جس پر دن بھر کے استعمال کے بعد جراثیم (بیکٹیریا) اپنی جگہ بنالیتے ہیں۔اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کے ماہرین نے ایک ایسا کپڑا بنایا ہے جس سے بنا ماسک اگر ایک گھنٹے دھوپ میں رکھا جائے تو اس کے 99 فیصد بیکٹیریا اور وائرس ختم ہوجاتے ہیں۔

فیس ماسک کھانسی یا چھینک سے پھیلنے والے  نینو پیمانے (ایک میٹر کے ایک اربویں حصے) کے آبی بخارات کا پھیلاؤ کم کرسکتے ہیں جن میں کووڈ 19 بھی شامل ہے۔ لیکن اس سے چپکنے والے زندہ بیکٹیریا بعد میں بھی خطرناک ہوسکتے ہیں۔ اسی لیے یہ کپڑا دھوپ میں ’ ری ایکٹیو آکسیجن اسپیشیز‘ یا آر او ایس خارج کرتا ہے جس سے جراثیم مرجاتے ہیں۔

اس فیس ماسک کو بار بار دھویا بھی جاسکتا ہے اور دھوپ سے وہ جراثیم سے پاک بھی ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیق امریکن کیمیکل سوسائٹی کے مجلّے ’اے سی ایس اپلائیڈ مٹیریئل اینڈ انٹرفیسس‘ میں آن لائن شائع ہوئی ہے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer