پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، متعدد دکانیں سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، متعدد دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عشمان  علیم ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، ناقص خوراک کی فروخت پر 20 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری ہیں، فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء کی فروخت پر 20 فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا، جبکہ 800 کلو غیر معیاری مٹھاس،500کلو پھولیاں، 150کلو سویٹس، 1200 لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا گیا،غیر معیاری دودھ کی فروخت پر لاہور میں عمر ڈیری، لاثانی، ملک میراج، بسمہ اللہ، لجپال ملک شاپس کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ممنوعہ گٹکا فروخت پر واہگہ ٹاؤن میں بسمہ اللہ پان شاپ،شیلر چوک میں استاد جی پان شاپ کو سربمہر کردیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی پر ملتان روڈ پر نقشبندی سٹور،مزنگ میں النور بیکرز اینڈ جنرل سٹوراور المقیب جنرل سٹور کو سیل کیا گیا، لاہور میں عمر سویٹس، رفیق سویٹس کو سیل کر دیا گیا، سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پرکرمانوالہ پولٹری سیل سنٹراوربابر علی پولٹری شاپ کو سربمہر کر دیا گیا۔

صفائی کے ناقص انتظامات پر ننھا نان شاپ اور احمد نان شاپ کر سیل کر دیا گیا، پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے،غیر معیاری خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔       

Azhar Thiraj

Senior Content Writer