فنکار کو اپنے فن کے ذریعے شناخت بنانی چاہئے,صبا پرویز

فنکار کو اپنے فن کے ذریعے شناخت بنانی چاہئے,صبا پرویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی24: سینئر اداکارہ صبا پرویز نے کہا کہ فنکار کو اپنے فن کے ذریعے شناخت بنانی چاہیے اور میں اسی کی قائل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا پرویزنے کہا کہ میڈیا کو انٹرویو نہ دینے کی وجہ سے میرے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ میں مغرور ہوں حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے اور میں میڈیا کا دل سے احترام کرتی ہوں کیونکہ مجھے میڈیا نے بھرپور سپورٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سنجیدہ کردار زیادہ دئیے جاتے ہیں مگر میری خواہش ہے کہ مجھے کامیڈی کردار بھی ملے

۔صبا پرویز نے کہا کہ میرے لیے کوئی اداکار فیورٹ نہیں بلکہ وہ تمام سینئر اداکار پسند ہیں جنہوں نے اچھا کام کرنے کے ساتھ اپنے جونیئرز کا ہاتھ پکڑ کر ان کی رہنمائی بھی کی۔صبا پرویز  نے مزید کہا کہ کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو محنت ولگن سے اپنے کا م کو انجام دیتا ہے،واضح رہے کہ صبا پرویز پی ٹی وی کے دور سے اپنی جاندار اداکاری کے سبب شائقین کے دلوں میں گھر کئے ہوئے ہیں،جہاں انہوں نے سنجیدہ نوعیت کے ڈرامے کئے وہاں پی ٹی وی کے پرانے مگر شاہکارڈرامے فیملی فرنٹ میں ان کی مزاحیہ اداکاری آج بھی دیکھنے والوں کو کھلکھلا کر ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری پر  نظر ڈالی جائے تو ایسا لگتا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب تعلیم یافتہ اور اچھے گھرانے کی لڑکیاں بڑی تعداد میں نظر آئیں گی، میڈیا سائنس اور ڈرامہ انڈسڑی کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں نمایاں کامیابی سمیٹ رہی ہیں۔ ایک کے بعد ایک نئی لڑکی شوبز انڈسٹری میں مقام بنانے میں سرگرداں نظر آرہی ہیں