اورنج ٹرین چلائے گا کون؟ معاملہ پھر کھٹائی میں پڑگیا

اورنج ٹرین چلائے گا کون؟ معاملہ پھر کھٹائی میں پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: اورنج ٹرین چلائے گا کون؟ معاملہ پھر کھٹائی میں پڑگیا، پنجاب حکومت اورنج ٹرین کو چلانے کے لیے تاحال کمپنیوں کو فائنل نہ کرسکی، اورنج ٹرین کو چلانے کے لیے چوتھی بار دیئے گئے ٹینڈر بھی بے رائیگاں گئے۔

  پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین کو چلانے کے لیے جہاں آئے روز نئی تاریخ دی جارہی ہے تو وہیں ٹرین کو چلانے کے لئے ابھی تک کسی کمپنی کا نام فائنل ہی نہیں ہوسکا، پنجاب حکومت کی جانب سے چوتھی بار دیئے گئے ٹینڈر میں بھی کمپنیوں کو فائنل نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے چائنا ریلوے اور ڈائیوو پر پھر سے اعتراضات لگا دیئے ہیں، دونوں کمپنیوں نے جوائنٹ وینچر کے تحت آپریشن اینڈ مینٹینس کے لیے ٹینڈر میں حصہ لیا، ذرائع کے مطابق پنجاب کے پیپرا قوانین پر پورا نہ اترنے کے باعث دونوں کمپنیوں کو نکال دیا گیا جس پر اب چائنا ریلوے اور ڈائیوو نے حکومت کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کے خلاف اجلاس بلانے کی درخواست دے دی اور بدھ کے روز دونوں کمپنیوں پر عائد کردہ حکومتی اعتراضات پر کمپنیوں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

کمیٹی اجلاس میں دونوں کمپنیوں کی تجاویز اور پیپرا قوانین پر رائے لے گی۔      

                                  

Shazia Bashir

Content Writer