اوپن یونیورسٹی، انگریزی کا پرچہ آؤٹ

اوپن یونیورسٹی، انگریزی کا پرچہ آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی غفلت، ایک مہینے میں تیسرا پرچہ آؤٹ، آج بی اے انگریزی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، بی اے انگریزی کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا۔ 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت گریجویشن کی سطح پر سالانہ امتحانات جاری ہیں تاہم یونیورسٹی کنٹرولر کی نا اہلی اور موبائل انسپکٹرز کی غفلت کے باعث ان امتحانات کے پرچے مسلسل آؤٹ ہو رہے ہیں۔ آج بی اے انگریزی کا پرچہ لیا جانا تھا تاہم پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا اور دو بجے سے پندرہ منٹ پہلے پرچہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ہونے والے موبائل میسج کے مطابق پرچہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور انگریزی کا پرچہ دوبارہ لینے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اوپن یونیورسٹی کے تحت گزشتہ ایک مہینے میں آؤٹ ہونے والے پرچوں کی تعداد تین ہو چکی ہے۔

اس کے باوجود وائس چانسلر ڈاکٹرعبد القیوم کی جانب سے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، بی اے انگریزی کا پرچہ لاہور ریجن سمیت ملک بھر میں منسوخ کیا گیا ہے۔