ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بصارت سے محروم افراد کو مطالبات کیلئے سڑکوں پر آئے نو روز ہو گئے

بصارت سے محروم افراد کو مطالبات کیلئے سڑکوں پر آئے نو روز ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد بھٹی: بصارت سے محروم افراد کو مطالبات کے لئے سڑکوں پر آئے نو روز ہو گئے، مگروزیراعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹی بھی دھرنے کوختم نہ کروا سکی، مظاہرین  نے کہا ہے کہ انہیں ڈگریز کے مطابق نوکریاں فراہم کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اہم شاہراہ مال روڈ سیون کلب پر نابینا افراد کا احتجاج نویں روز میں داخل ہو گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے ایم پی اے نذیر چوہان کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی تو قائم ہو گئی لیکن نابینا افراد کے مطالبات کو منظور کروانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

بصارت سے محروم افراد کی دوٹوک اپیل ہے کہ بے روزگاروں کو روزگار اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیاجائے۔

نابینا افراد کا کہنا تھا کہ اب حکومت کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ نابینا افراد  بولے کا کہنا ہے کہ سردی ہو یا بارش ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer