(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء ہیں، نوازشریف کو بیمار قیدیوں کے برعکس علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانا امتیازی سلوک ہے، حسین حقانی کی طرح میاں نواز شریف بیرون ملک جا کر واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیس کے فیصلے سے مشروط کی جائے، وکیل نے مزید استدعا کی کہ عدالتی فیصلہ آنے تک نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔