(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے ذاتی طور پر اداروں سے رابطہ کیا، آج کسی بھی وقت میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکل جائےگا۔
الحمرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ حکومتی میڈیکل بورڈ نے بھی میاں نواز شریف کا علاج بیرون ملک کرانے کی تجویز دی ہے، کوشش ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے سابق وزیراعظم کوعلاج کے لیے بیرون ملک بھجوا دیں، میاں نوازشریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے۔