ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادھار رقم واپس مانگنا شہری کی جان لے گیا

ادھار رقم واپس مانگنا شہری کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) سندر میں ادھار رقم واپس مانگنے پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا گیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو منظرعام پر لے آیا۔

سندر کے رہائشی دکاندار شہزاد نے تنویر کو دی جانے والی پندرہ سو کی ادھار رقم واپس مانگی تو ملزم نے پیسے واپس دینے کی بجائے شہزاد کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث شہزاد شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

فائرنگ کے باعث مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم تنویر کو فائرنگ کرتے اور اسلحہ لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے باعث مارکیٹ میں موجود افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔