سعود بٹ : چیئرمین نیب نے تمام ڈی جی، ڈائریکٹر اور دیگر سینئر افسران کو میڈیا کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد کر دی۔
چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال نے ملک بھر میں موجود نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کو الیکٹرانک/ پرنٹ میڈیا کو انٹرویو دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اگر کسی ادارے کو کسی کیس کے حوالہ سے تفصیلات چاہیئے ہونگی تو وہ نیب کے ترجمان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی نیب کے لیئے معزز ہیں۔
اس ضمن میں حالیہ دنوں میں ٹی وی چینلز پر دیئے جانے والے انٹرویو کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا گیا ہے جس کا جائزہ لیا جائے گا۔