ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا احتجاج رنگ لے آیا

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا احتجاج رنگ لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا احتجاج رنگ لے آیا۔ چیئرمین نیب نے مسائل کا حل چھ ہفتہ میں کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق نیب دفتر کے باہر متاثرین نے ڈاکٹر امجد کو گرفتار کرو کے نعرے لگائے، ان کا کہنا تھا نیب کی پلی بارگین میں خریداروں کو نقصان کیا جائے گا۔2010  سے رقوم ادا کر دی گئی ہیں۔2013 میں پلاٹوں کا قبضہ ملنا تھا۔

چئیرمین نیب نے متاثرین کو دفتر کے اندر مدعو کر کے ملاقات کی۔ متاثرین نے بتایا کہ چیئرمین نے 6 ہفتوں میں اثاثوں کی متاثرین میں تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے ساتھ ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان سے کوئی پلی بارگین نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

متاثرین کو پہلے ان کی اصل رقم اور بعد میں منافع دیا جائے گا۔ چیئرمین نے کہا کہ متاثرین کی رقم ڈوبنے میں نیب قصوروار نہیں ہے۔ کچھ جعلی متاثرین نے بھی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں جو قابل قبول نہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer