ماں کو لخت جگر مل گئے۔۔۔

ماں کو لخت جگر مل گئے۔۔۔
کیپشن: City42- Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں دو بچوں کی بازیابی کیس کی سماعت ,ساندہ پولیس نے شکار پور سندھ سے دونوں بچوں کو بازیاب جبکہ عدالت نے دونوں بچے ماں کے حوالے کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان نے گرین ٹاون کی رہائشی گل ناز کی درخواست پر سماعت کی ۔ایس پی لیگل رانا لطیف اور ایس ایچ او ساندہ عدالت میں پیش ہوئے ۔درخواست گزار خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاوند راشد پرویز ملائشیا میں ہے ۔دادی نے بچوں کو سندھ میں کسی عزیز کے حوالے کردیا ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بچوں کو بازیاب کرکے میرے حوالے کرنے کا حکم دے ۔ ایس پی لیگل اور ساندہ پولیس نے سات سالہ منزہ اور چار سالہ ایان راشد کو بازیاب کرکے عدالت پیش کیا ۔ ایس پی لیگل رانا لطیف نے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں آٹھ روز کی دن رات کی انتھک محنت  سے بچے بازیاب کروائے ۔عدالتی حکم پر بچوں کی بازیابی کے لئے پہلے پولیس پارٹی کراچی ، سکھر اور روہڑی گئے۔ عدالت نے بہترین کارکردگی پر ایس پی لیگل رانا لطیف اور ساندھ پولیس اہلکاروں کی تعریف کی ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جسٹس محمد قاسم خان نے ایس پی رانا لطیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے پولیس افسر معاشرے کے لئے قابل فخر ہیں ۔خاتون عدالتی حکم پر بچے ملنے کے بعد ان سے لپٹ کر پیار کرتی رہی۔

Shazia Bashir

Content Writer