خادم حسین رضوی اور فضل الرحمان کیخلاف دائر غداری  کی درخواست مسترد

خادم حسین رضوی اور فضل الرحمان کیخلاف دائر غداری  کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے مولانا خادم حسین رضوی اورمولانا فضل الرحمان کیخلاف غداری کی کارروائی کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود  نے  شہری شبیراللہ کی درخواست پرسماعت کی،  ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ سیدمحمداعلیٰ کی وساطت سے دائردرخواست میں پنجاب حکومت،ہوم سیکرٹری سمیت دیگرکوفریق بنا یا گیا ،درخواستگزار نےموقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتےہوئےخادم رضوی کے ایماء پر سڑکیں زبردستی بند کرکے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، مولانا خادم حسین رضوی اور مولانافضل الرحمان نےریاست مخالف تقاریرکیں، عدلیہ کےفیصلےکوجوازبناکر3روزتک سڑکوں کی بندش کرکے آئین کومعطل کرنیکی کوشش کی گئی۔

سڑکوں کی بندش سےشہریوں کےبنیادی حقوق متاثرہوئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خادم حسین رضوی اورمولانافضل الرحمان کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے اور شہریوں کی املاک کوہونیوالےنقصان کےحوالےپالیسی وضع کرنیکاحکم دے ۔

 قبل ازیں  کیس سماعت کے لئے پکارا گیا تو وکیل پیش نہ ہوا جس پر کیس انتظار میں رکھ دیا گیا ،بعد ازاں وکیل نے عدالت میں پیش ہوکر مولانا خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کی کارروائی کے لئے دائر کی گئی درخواست واپس لے لی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer