میٹرک کےضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان اور ملتوی پیپرز کا نیا شیڈول جاری

میٹرک کےضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان اور ملتوی پیپرز کا نیا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہور نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحان میں 25 ہزار 7 سو 23 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے11 ہزار 771 امیدوا رپاس ہوئے۔

تفصیلات  کے مطابق لاہور نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، امتحان میں کامیابی کا تناسب پنتالیس اعشاریہ سات فیصد رہا،  رواں سال امتحان میں25ہزار 7سو 23 امیدواروں نے شرکت کی ، جن میں سے 11ہزار 771 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،  چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمداسمائیل نے نتائج کا اعلان کیا، تقریب میں کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل اور سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس بھی موجود تھیں،  کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ طالبعلم بورڈ کی ویب سائٹ پر باآسانی اپنے نتائج چیک کرسکتے ہیں، شہر کے کشیدہ حالات کے باعث انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان کے ملتوی ہونے والے پیپرز کا  نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے تحت عملی امتحانات اب 14 کی بجائے 17 نومبر سے شروع ہونگے، کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کے مطابق عملی امتحانات 14 کی بجائے 17 نومبر سے شروع ہونگے،پہلے دن ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ، فوڈ نیوٹریشن اور پرنسپل آف کامرس کا عملی امتحان لیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ عملی امتحانات 17 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہیں گے،آخری امتحان فائن آرٹس کا ہوگا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer